بھٹکل:22/ستمبر(ایس اؤ نیوز)24ستمبر سے 08اکتوبر 2018تک تعلقہ بھر میں تعلقہ انتظامیہ ، بھٹکل بلدیہ اور جالی پنچایت کی طرف سے مشترکہ طورپر ’’ سوچھیتا ہی سیوا ‘‘ کے عنوان سے عوامی خدمت اور پاکی صفائی پروگراموں کا انعقاد کئے جانے کی تحصیلدار کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں جانکاری دی گئی ہے۔
پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ متعینہ ایام میں تعلقہ کے مختلف مقامات پر پاکی صفائی کو لے کر مختلف پروگرام طئے کئے گئے ہیں۔ جس میں عوامی نمائندے ، سرکاری ملازمین اور عوام مشترکہ طورپر عوامی جگہوں کی صفائی کی جائے گی۔ صفائی کے متعلق عوام میں بیداری پید اکرنے کی بات کہی گئی ہے۔ 24ستمبر سے 8اکتوبر تک ہر صبح 30-06بجے سے 00-09بجے تک صفائی کے کاموں کو انجام دیا جائے گا، تعلقہ انتظامیہ نے عوام سے شرکت کی اپیل کی ہے۔
صفائی مہم کے دوران اے سی دفتر کا صحن، سڑک۔ تعلقہ پنچایت سے ہریجن کیری تک کی روڈ۔ عدالت کا صحن اور اطراف کی جگہ۔ جالی بیچ۔ جالی مین روڈ۔ ہیبلے گرام پنچایت۔ شمس الدین سرکل۔ تعلقہ اسپتال روڈ۔ میسور کیفے سے سونارکیری تک جانے والی مین روڈ۔ ہریجن کیری۔ کڈوین کٹا ڈیم کی سڑک۔ پوسٹ آفس روڈ ۔ پولس گراؤنڈ اور ساگرروڈ سمیت مختلف مقامات کی صفائی کئے جانے کا اعلان کیاگیا ہے۔